عمران خان کو جیل میں ممنوعہ چیز ملنے کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تیس مارخان ہے، علی امین گنڈاپور ہوائی فائرنگ کررہے ہیں،کرنا کچھ ہے نہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، اگر پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ بات کرتی ہے تو کرے،ہم نے کب روکا ہے۔ پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کوختم کرنا چاہتے تھے۔راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھگڑا شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، جب ان کا اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو کہنے لگے میرجعفر، میر صادق ہیں۔ پی ٹی آئی کا جھگڑا یہی ہے اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام وسیاست میں مداخلت کرے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ممنوعہ چیز بھی مل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیل میں سب کچھ مل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close