سرکاری ملازمین کیلئے بری خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی۔

وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے سروے کی منظوری دے دی۔ انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات اور رہائش چیک کرکے رپورٹ تیار کرے گی۔آئی بی نے ڈائریکٹر مطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، انٹیلی جنس بیورو نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کومراسلہ بھجوا دیا۔ انسپکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی اور سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے کا معاملہ بھی دیکھے گی۔انسپکشن ٹیم غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو بھی چیک کیا جائے گا، گھروں کی انسپکشن کے عمل میں آئی بی اپنی رپورٹ بھی تیار کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں