3سال قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کوغیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔ ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مجرم اے ایس آئی ظہور احمد کوتین سال کی سزا سنائی ہے، اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13دسمبر2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں