جہانگیر ترین کی واپسی، حکومتی راہداریوں میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی)جہانگیر ترین کی واپسی، حکومتی راہداریوں میں شامل۔۔۔بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے۔اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد بھی شامل ہیں۔جہانگیر ترین نے 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کے بعد پارٹی سربراہی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close