لاہور(پی این آئی)ہرپاکستانی مرد کیلئے دو شادیاں لازمی، حقیقت سامنے آگئی۔۔۔ ان دنوں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ہر پاکستانی مرد کے لیے دو شادیاں لازمی قرار دے دی گئی ہیں۔ ویڈیو میں شیئر کیے گئے ایک گرافک میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نکاح بل منظور کیا گیا ہے، جس کے تحت دو شادیاں لازمی قرار دی گئی ہیں۔ گرافک کے مطابق یہ نیا قانون 10مئی 2024ء سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔
اب شوہر کی دوسری شادی کے لیے بیوی کو عدالت منائے گی۔ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو رہی ہے کہ اب تک اسے دو لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔تاہم ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی بل منظور نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری راجہ نعیم اکبر نے بھی ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔ان کے علاوہ دیگر کئی حکام بھی اس کی تردید کر چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ اور سرکاری گزٹ کے مطابق بھی 16مئی 2024ء تک پارلیمان سے ایسا کوئی قانون منظور نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں