بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور جارحانہ بیانات،پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد ، حقائق کے منافی اور جارحانہ بیانات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات دیکھے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے، پاک افغان سرحد پر حالات کے متعلق افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا، بھارت اور ایران کے مابین کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں