عمران خان کی تصویر لیک ، پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر لیک ہونے کے بعد موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملے نےکلرکس اور وکلا کو بھی موبائل فونز لے جانے سے روک دیا۔ صحافیوں کےموبائل فونز کمرہ عدالت میں لے جانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی تصویر منظر عام پر آنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران ویدیو لنک پر موجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عمران خان کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی، جس کے باعث کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی، اس کے علاوہ کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close