عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین لارجر بینچ 21 مئی کو ٹیریان کیس کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کا حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں