ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت سے علیحدگی کااعلان کردیا

پشاور (پی ان آئی) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پشاور میں باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ایک سافٹ مارشل لاء نافذ ہے، مجھ سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور پوری قوم کی یہ ذمے داری ہے کہ عوام کو موجود ہ حالات سے نکالیں۔ایسے حالات میں سیاست مشکل ہے مگر ہمت نہیں ہاریں گے، ہمیں غلامی قبول نہیں ہے اور ہم پختونستان نہیں بلکہ پاکستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اے این پی آخری دم تک 18ویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کھڑی ہوگی اور تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، حالات جتنے بھی سخت ہوں ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔

close