اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں۔
ہم نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے ابھی تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھےاس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میرے علاوہ گورنر سندھ، طلال چودھری ، وزیر اطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے ۔میں نے کہا آپ ثبوت دے دیں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ، اگر ریکارڈ اورثبوت نہیں ہیں تو وہ محض صرف الزامات ہی ہیں۔ سستی روٹی پر اسٹے آرڈر ، چھٹی والے دن حکومت گرا دی جاتی ہے ، کیا یہ میرا گنا ہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں