زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنی لیڈر شپ کے فیصلے کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو معاف کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن میں طارق بشیر چیمہ کی شرکت پر پابندی کی قرارداد کل پیش کی جائےگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ طارق بشیرچیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی ہے اور زرتاج گل نے انہیں معاف کر دیا ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنی لیڈر شپ کے فیصلے کے مطابق معاف کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close