دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پرشیر افضل مروت نے کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی)دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آںے پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی وضاحتی بیان جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ، اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ہے، اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے۔ میں نے 2018 کے نامزدگی فارمز میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔