گندم سکینڈل کی تحقیقات نیب سے کروانے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)لاہورہائیکورٹ میں گندم سکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری مشکور حسین کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومتی سطح پربنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی۔حکومت خود گندم سکینڈل کا حصہ ہےمیرٹ پرتحقیقات ممکن نہیں۔ درخواست میں استدعا کی کہ نیب کوگندم میگا سیکنڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ گندم سکینڈل کے محرکات کا تعین کرکے رقم وصول کرائی جائےاورقومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close