اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ 4 سال تک کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اب آپ کے چیئرمین کو اس بات پر معافی مانگنی چاہیے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے باوجود ڈھائی کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے گئے ہیں۔بی آئی ایس پی کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سال میں کرپٹ ترین دور رہا، نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے، صوبے میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں