تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج کریں گے ،جس کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جبکہ ہر ہفتے کو شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کو تیاری کی ہدایت کردہے، صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی احتجاج کی قیادت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close