شیر افضل مروت نے کونسی بُری عادت 15دن میں چھورنے کا اعلان کر دیا؟

کراچی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وکیل شیر افضل مروت نے اپنی ایک بری عادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایک نجی ٹی وی کے شومیں گیا،ہوا کچھ یوں کہ پی ٹی آئی رہنما سے شو میں آئے نوجوان نے سوال کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں نوجوان کا شیر افضل مروت سے سوال تھا کہ سر آپ اتنی زیادہ سگریٹ نوشی کیوں کرتے ہیں؟ آپ کو سگریٹ پیتا دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں غلط کر رہا ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں 15 دن کے اندر سگریٹ نوشی چھوڑ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close