اہلیہ کا نام دبئی پراپرٹی لیکس میں آنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وضاحت کردی

اسلام آباد (پی این آئی)اہلیہ کا نام دبئی پراپرٹی لیکس میں آنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے وضاحت کردی۔

وزیرداخلہ سید محسن رضا نقوی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ میری اہلیہ کے نام پر خریدی گئی دبئی پراپرٹی ٹیکس ریٹرن میں مکمل طور پر ظاہر اور درج ہے،بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب، الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں بھی اسے ظاہر کیا گیا ہے،یہ پراپرٹی ایک سال پہلے فروخت کی گئی تھی، اور حال ہی میں اس رقم سے ایک نئی پراپرٹی خریدی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close