دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے، اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، اس لیکس میں پی ٹی آئی کے کسی فرد کا کوئی ذکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پراپرٹی جائز ہے یا ناجائز سب پر ناجائز کا ٹھپا لگا دیا گیا، وہ ہمارا دوست ملک ہے، وہاں سرمایہ کاری متوقع ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ دبئی لیکس میں میرا نام ہے، میں کیوں بتاؤں میری پراپرٹی ڈکلیئر ہے یا نہیں۔ کھیل ابھی شروع ہوا ہے پہلے سے بتا کر مزہ کیوں خراب کروں، پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ایشو کھڑا ہوتا ہے، پھر ایک لیکس کا اعلان کیا جاتا ہے، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری متوقع ہے ایسے میں لیکس آجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close