عمران خان اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوسکتی، جے یو آئی رہنما کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورتحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی انکےلیےکام ہورہاہے، پی ٹی آئی کو ملنے والے مثبت اشاروں کے نتائج سامنےآنےمیں وقت لگے گا۔بانی پی آئی سے متعلق رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتاہےبانی پی ٹی ائی سے بات بنی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔انھوں نے مزید کہا کہ بانی اورپی ٹی آئی کےلیےکچھ نہ کچھ نرم گوشےاورمثبت اشارےہیں، الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی اس طرح نہیں بولتی تھی جس طرح اب بول رہی ہے۔حافظ حمداللہ نے بتایا کہ میری اطلاع ہےنواز،شہباز اور پی پی قیادت کوپی ٹی آئی معاملے کا علم ہے، پی پی کواسی لیے حکومت میں لانے کی کوشش ہورہی ہےکہ اکٹھے جنگ لڑیں۔

ن لیگ کے حوالے سے سوال پر رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سےواسطہ پڑا اس لیےان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیرپکڑتےہیں اور منزل پرپہنچ کران میں سریا اورگاڈرآجاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولاناسےکیا بات ہوئی، نوازشریف ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، خودمزاحمت،بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لیےاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں لےسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں