قومی اسمبلی ، بڑی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی گیلری میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، سپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کی اسمبلی آمد پر پابندی عائد کر دی، گزشتہ روز مہمانوں کی گیلریز سے نعرے بازی اور ہلڑ بازی کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی، جس کے باعث آج کے اجلاس کے لیے کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کے مہمانوں کے لیے پاسز جاری نہیں کیے گئے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلریز خالی رہیں۔دوسری طرف مخصوص نشستوں پر اراکین کی معطلی سے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی کیوں کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی وجہ سے پارٹی پوزیشن تبدیل ہو چکی ہے اور جو اراکین قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہو سکتے تھے وہ بھی معطل ہوگئے ہیں، نئی پیشرفت کے بعد اب قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور ممبران سے متعلق اب دوبارہ غور ہوگا، چیئرمین شپ اور اراکین کی شمولیت سے متعلق فارمولا بھی دوبارہ طے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں