شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو ہٹانے کی کوششیں تیز

اسلام آباد(پی این آئی)شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو ہٹانے کی کوششیں تیز.۔۔۔سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر کا نام تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق زین قریشی کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے بعد سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کا نام اسپیکر کو ارسال کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو ہٹانے کے لیے اب سیاسی کمیٹی میں معاملہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صاحبزادہ محبوب سلطان کو ان کی جگہ پارلیمانی لیڈر بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے میرا نام دیا ہے میں سینئر پارلیمنٹیرین ہوں۔ زین قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر کا فیصلہ اب سیاسی کمیٹی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر ووٹنگ سے حتمی فیصلہ ہو گا، سیاسی کمیٹی میں زین قریشی اور محبوب سلطان سمیت 4 نام ووٹنگ کے لیے لائے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close