بانی پی ٹی آئی سے متعلق فواد چوہدری کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی سے متعلق فواد چوہدری کا تہلکہ خیز بیان۔۔۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں، پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتِ حال آپ کے سامنے ہے، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جا رہی، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close