امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بڑا مطالبہ کر دیا۔۔۔امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ ہے کہ آئین توڑنے والے ہرشخص،ادارے کو معافی مانگنی چاہئے،سب ملکر آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں تو کیسے کام چلے گا۔کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایشوز کو اٹھا کر پورے ملک میں عوام میں بیداری پیدا کریں گے، مستقبل میں تعلیمی انقلاب کے لئے آگے بڑھیں گے، کسی کا جلسہ روکنا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا جلسہ پرامن ہے تو اسے اجازت ملنی چاہئے، 19 تاریخ کو غزہ ملین مارچ پشاور میں رکھا گیا ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معافی ہر اس شخص کو مانگنی چاہئے جس نے آئین کو توڑا ہے خواہ وہ سیاسی جماعت ہو یا کوئی ادارہ ہو۔حافظ نعیم الرحمان میں ملک میں گندم سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم بحران پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے ، انوار الحق سے پوچھ لیا جائے کون کون فارم 47 پر آیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close