کراچی (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا نام ’’ریفارم پاکستان‘‘ سوچا تھا تاہم بعض دوستوں کا کہنا ہےکہ پارٹی کا نام اردو میں ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ دو تین نام جو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں ان میں ایک ”عوام پاکستان“ ہے، ایک ”ریفارم پاکستان“ ہے اور ایک ”نئی امنگ“ نام ہے۔ ایک دو دن میں میٹنگ کرکے نام کا فیصلہ کر لیں گے۔ مجھے یقین نہیں کہ یہ پارٹی چلے گی لیکن مجھے امید ہے اور ہم کوشش کریں گے۔
آزاد کشمیر کی صورت حال پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر راج ناتھ سنگھ اتنے ہی پر اعتماد ہیں تو دونوں کشمیر میں ریفرنڈم کروالیں اور دیکھ لیں کون کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ ہم نے کشمیر کو ایک آئینی صوبہ بنانے کے بجائے انتظامی صوبہ بنا کر رکھا ہے، ان کا سی سی آئی میں حصہ نہیں ہے، دیگر قومی کمیٹیوں میں حصہ نہیں ہے، وفاق ان کو پیسے دیتا ہے لیکن محصولات کی صوبوں کو تقسیم میں ان کا حصہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں