اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان اور عراق کے مابین 12جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔
کامیاب مذاکرات کے بعد عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر بلاک تھری فائٹر جیٹ خریدنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد عراق پاکستان سے جے ایف 17فائٹر طیارے خریدنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان عراق کو مزید 12سپرمشاق طیارے بھی فراہم کرے گا۔ عراق نے گزشتہ سال بھی پاکستان سے 12سپرمشاق طیارے خریدے تھے۔ عراق کو ان طیاروں کی حوالگی کی تقریب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان قبل ازیں میانمار اور نائیجیریا کو جے ایف 17تھنڈر طیارے فروخت کر چکا ہے جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے کے مابین بھی ان طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں