شہریار آفریدی کے خاندان کو مفروری کے دوران کس نے پناہ دے رکھی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

پشاور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ میری والدہ اور شہریار آفریدی کی بیوی اور بچوں کو مفروری کے دوران شیر افضل مروت نے پناہ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاندانہ گلزار نےکہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ میرا ایک ذاتی فیملی کا رشتہ ہے اور دوسرا پارٹی کا رشتہ ہے، وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے میری والدہ اور شہریار آفریدی کی بیوی اور بچوں کو تب پناہ دی جب پورے پاکستان میں کوئی پناہ نہیں دے رہا تھا۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس آدمی نے میری ماں سے مجھ سے ایک روپیہ نہیں لیا اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیں بچایا تو کیسے میں اس کی برائی کرسکتی ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی، ’اتنی نمک حرام اور احسان فراموش تو نہیں ہونا چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب نے یہ حکم دیا ہے کہ مروت صاحب کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی سے ہٹا دیں کیونکہ خان ناراض ہے تو ہم خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، خان صاحب کا ہر فیصلہ چاہے وہ غلط ہو یا صحیح سر آنکھوں پر، وہ لیڈر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close