عمران خان کا آرمی چیف عاصم منیرکو خط لکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے، 190ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنا پرائیوٹ پارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔صحافی نے استفسار کیا کہ معاملہ اتنا سادہ ہے تو آپ نے کابینہ سے بند لفافے کی منظوری کیوں کرائی؟ شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو بلائیں، وہ آپ کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت میں بیان دیں۔بانی چیئرمین نے جواب دیا کہ فرح گوگی سے صرف 3 ملاقاتیں ہوئی ہیں، اس کا تعلق بشریٰ بی بی سے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ایئرپورٹ سے اٹھالیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close