وزرا کو دیے جانے والے پیٹرول کوٹہ میں کٹوتی کرنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں وزراءاور دیگر کابینہ اراکین کے پیٹرول کوٹہ میں کٹوتی کی تجویز تیار کر لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اراکین ماہانہ اوسطاً 20سے 53لاکھ روپے پٹرول پر خرچ کرتے ہیں۔ کابینہ اراکین کو 1500سی سی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 350لیٹر پیٹرول کی اجازت ہے۔اسی طرح کابینہ اراکین کو لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو اور جیپ پر ماہانہ 900لیٹر پیٹرول کی سہولت حاصل ہے۔ 1500سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ماہانہ ایک وزیر اوسطاً98ہزار روپے خرچ کرتا ہے۔ اسی طرح بڑی گاڑیاں استعمال کرنے والے وزراءاور مشیر ماہانہ اوسطاً 2لاکھ 52ہزار روپے کا پٹرول خرچ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے وزراءکا پیٹرول کوٹہ کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں