خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفیکیشن چیلنج

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن ، خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا، این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close