وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل چھ لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آرٹیکل چھ کا بڑا ذکر کیا، پی ٹی آئی کی کابینہ نے میرے خلاف آرٹیکل چھ لگانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر آرٹیکل چھ لگانے کی حمایت کرنا ہوں، ایوب خان کو قبر سے نکال کر آرٹیکل لگانا چاہیے اور اس کا آغاز جعلی فیلڈ مارشل سے ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت آئین کو ختم کیا گیا پھر اس پر آرٹیکل چھ لگانا چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حلف کی بات کی گئی تو سب سے پہلے اس کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، شاخسانے اور افراتفری کی جڑ ایوب خان ہے، اس لیے آج آرٹیکل 6 لگائیں اور لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی چڑھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close