ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کئے، بڑا دعوٰی

کراچی(پی این آئی)ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کئے، بڑا دعوٰی۔۔۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے تمام تاریخی کام پیپلزپارٹی نے کئے،18ویں ترمیم کو اصل صورت میں بحال پیپلزپارٹی نے کیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانا ہو وہ پیپلزپارٹی نے کیا،سندھ میں سیلاب کے باعث تباہی کے مناظر تھے ، تاریخی سیلاب آیا،صحافیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہو تو وہ پیپلزپارٹی کرتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ بی بی شہید نے مارشل لا ء کے دور میں سڑکوں پر نکل کر جدوجہد کی،جو صحافت سے رشتہ پیپلزپارٹی کا رہا ہے وہ کسی پارٹی کا نہیں رہا،شہید بے نظیر بھٹو نے سڑکوں پر نکل کرآزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی،اس وقت آزادی صحافت ایک بہت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے،

پیپلزپارٹی میں برداشت کا جومادہ ہے وہ کسی پارٹی میں نہیں، ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف سوچی سمجھی مہم چلائی گئی،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت پرتنقید کی گئی،پیپلزپارٹی نے تنقید کو ہمیشہ برداشت کیا،پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی گئی،پیپلزپارٹی نے سب کچھ برداشت کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close