لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہےکہ اس وقت فارم 47 والی حکومت ہے، یہ چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے، وہ بات چیت کے لیے اپنی کوشش کرتے رہیں گے، اس وقت فارم 47 والی حکومت ہے ، یہ چلتی رہی تو حالات خراب ہوں گے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت بھی اچھی ہے، موڈ بھی اچھا ہے، فوج اپنی ہے، ہم نے اُس کا ہمیشہ دفاع کیا ہے، فارم 47 والی حکومت کے پاس مینڈیٹ کم ہے، رابطے کے لیے پُل کا کردار ادا کریں گے، ناکام تب ہوں گے جب ناکامی مانیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں مزید کہا کہ میڈیا آزاد ہے، لوگوں کو پتہ چل رہا ہےکہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، سوشل میڈیا سے افواہیں پھیلتی ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جس میں سوشل میڈیا کو بندکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں