آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق رانا ثناءاللّٰہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال ایک، دو دن میں نارمل ہوجائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال مس ہینڈل ہوئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگ احتجاج کےلیے مظفرآباد آنا چاہتے ہیں، کشمیر کی صورتحال ایک دو دنوں میں نارمل ہوجائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کیا جارہا ہے، معاملہ حل ہوجائے گا، آزاد کشمیر حکومت کی صوابدید پر ہے کہ اگر انہیں ضرورت ہے تو رینجرز دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے سزا ہوئی ہے، حکومت کے بس میں نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کردے۔رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہم سے رہائی کا مطالبہ کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close