مفتاح اسماعیل کے نئی سیاسی جماعت سے متعلق اہم انکشاف

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت سے متعلق کئی اہم انکشافات کردیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی رجسٹریشن کےلیے جمعرات یا جمعہ کو پارٹی کا آئین اور دستاویزات جمع کروادیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کےلیے کراچی میں 19 اور کوئٹہ میں 22 مئی کو میٹنگز رکھی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگ پارٹی میں لائیں جو نئے ہوں، ہمارے ساتھ ایسے لوگ ہیں، جن کا تعلق سیاست سے نہیں لیکن وہ پڑھے لکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ بینک کی گارنٹی نہیں۔ اگر لوگ سمجھیں گے تو ووٹ دیں گے، یہ بات ہوگی کہ ہم آر ٹی ایس اور فارم 47 کے تحت نہیں آئیں گے۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پاور کےلیے ہم پارٹی کے پرنسپل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پارٹی میں 6 سے 8 سال میں لیڈر کو تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2017 میں ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے تھے، اس بار نہیں کی، بنیادی طور پر ہم نے شخصیات کو پارٹی کا نام دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close