اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے جو سیاست دانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دے دیا ہے۔عارف علوی صاحب کے پاس صرف ایک ہی آپشن بچا ہے کہ وہ اڈیالا جیل جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ دنیا بدل چکی ہے اور انہیں بھی اب نئی حقیقتوں کو تسلیم کر لینا چاہیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں