گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،سینکڑوں کنکشنز کاٹ دیے، کروڑوں روپے جرمانے

لاہور( آئی این پی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گیس کنکشنزمنقطع ،1 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے جبکہ دو ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے۔ پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 28 گیس کنکشنزمنقطع اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 33 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 96 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ30 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔

گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 منقطع اور 3 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 423 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشنزمنقطع ،1 کروڑ 95 لاکھ کے جرمانے اور19ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close