اسلام آباد (پی این آئی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال کرکے ملک دشمن قوتوں کو موقع فراہم نہ کریں، سابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو حفاظتی تحویل میں لینا چاہئے، موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ وہ فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ گندم امپورٹ کی گئی ہے تو اس پورے عمل میں ایک جیسے لوگ موجود تھے، نگرا ن اور پی ڈی ایم حکومت ایک ہی جیسی تھی، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ان کو حفاظتی تحویل میں لینا چاہئے جس میں انہوں نے حنیف عباسی کو بولا تھا کہ اگر میں نے فارم 47 سے متعلق ساری باتیں بتادیں تو سب بے نقاب ہوجائے گا اور تم کہیں کے بھی نہیں رہو گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کاکڑ صاحب کو حفاظتی تحویل میں لیا جائے اور ان سے تحقیقات کی جائیں اور پوچھا جائے کہ جب پیسے کی کمی تھی تو کیوں ایک ارب ڈالر کی گندم در آمد کی گئی اور کون لوگ یہ کام کر رہے تھے؟ گندم ابھی بھی امپورٹ ہوئی، اب لوگ فصل اگانے پر ہچکچائیں گے، جب فصل ہوتی تو یوریا غائب ہوجاتی، بلیک میں بکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں