گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا عوام کیلئے بڑا اعلان

فتح جنگ(پی این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔

میرے لیے حلقے کے عوام سب سے اوپر ہیں ،میں غریبوں کی آواز بنوں گا،میں عوام سے دور نہیں رہ سکتا،میں گورنر ہاس لاہور میں قید نہیں رہ سکتا،ہر ہفتے دو دن حلقے میں گزاروں گا،میرا ہر ورکر اب گورنر ہے،عوامی مسائل کے حل کے لیے سرتوڑ کوشش کروں گا،پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کریں گے،جیالوں کارکنوں کو عزت دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر کا عہدے سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے فتح جنگ پہنچنے پر استقبال کے لیے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردارسلیم حیدر نے کہا گورنر بن کر بھی مزدوروں سے ملنا نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کریں گے اور پنجاب حکومت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے۔انہوں نے استقبالی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close