وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور گونرخیبرپختونخوا کے درمیان لفظی گولہ باری پر سینئر پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر سے احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے، گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈاپور ان کیساتھ بالکل ٹھیک کررہا ہے۔

ان خیالات کاا ظہار رہنما پی ٹی آئی رئوف حسن نے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پائوں پر کھڑی نہیں رہے گی۔رئوف حسن کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کیساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے ہاتھ میں حکومت دے کر پاکستان کو مفلوج کیا جارہا ہے ۔ ہم کسی کے ساتھ ڈیل کر کے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close