پی ٹی آئی کی خاتون رہنماکو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی خاتون رہنماکو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا حج ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والےسینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقررکریں اور مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہواورکیس کےحقائق سے واقف ہو۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ وکیل کے مطابق پٹیشنرکے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ قانون کا سامنا کررہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں اور ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جوازموجودنہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں