شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی سیاسی جماعت میں بڑے بڑے ناموں کی شمولیت کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگیں گے نہ لڑائی لیں گے، سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے لیکن کسی کی بھی نوکری کرنے کو تیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن نہیں بنائی کیونکہ نئی جماعت کو عوام میں متعارف کروانے میں وقت لگتا ہے، پھر یہ بھی تھا کہ الیکشن یکطرفہ ہوں گے، الیکشن ہوچکے ہیں، آئندہ الیکشن کو کچھ عرصہ رہ گیا ہے تو ہم سمجھتے ہیں نئی جماعت کو لانا چاہیئے، نئی حکومت بن چکی ہے اب نئی پارٹی لانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں سیاسی انتشار کم ہو اور مسائل کے حل کیلئے نئی جماعت کام کرے، پاکستان کے اصل مسائل اور معیشت کی طرف توجہ نہیں دی جارہی،اقتدار کیلئے سیاست کی جاتی ہے لیکن ہم عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری ایک اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی تھی، جس میں سینئر سیاسی لیڈرشپ سکندر بوسن، سردار مہتاب عباسی،جاوید عباسی، ظہیر قادری،ودیگر نے بھی شرکت کی تھی ۔ اب اگلی میٹنگ باقی صوبوں میں بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close