پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیاں کتنے بھی ڈرامے کر لیں عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، امیر جماعت اسلامی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار پاکستان کے سائے تلے لڑیں گے، پنجاب کے عوام بلوچوں کے ساتھ ہیں۔ حقوق کے حصول کے لیے مظلوموں، محکوموں کو اتحاد کرکے غاصب حکمران اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ تعصبات پیدا کر کے پاکستانیوں میں تقسیم پیدا کرنے والا طبقہ حقیقت میں ملک اور عوام دشمن ہے۔ بلوچستان کے سردار، وڈیرے بھی صوبے کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 158وسائل پر مقامی افراد کو پہلا حق دیتا ہے، بلوچستان میں سب سے پہلے گیس دریافت ہوئی تاحال اکثریت بنیادی سہولت سے محروم ہے، ریکوڈک منصوبہ میں بہتری لائی جائے، سی پیک پر چین سے معاملات حل کیے جائیں، بلوچستان کے عوام کو منصوبہ سے پورا حق دیا جائے۔ امن کے بغیر بلوچستان میں ترقی ممکن نہیں، قیام امن کی ذمہ داری بااختیار افراد کی ہے، طاقتور طبقات آئین اور قانون کو پامال کریں اور عوام کو کہا جائے نظام کی تابعداری کریں ایسے نہیں چل سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close