لاہور(پی این آئی)ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں اور 5 پانچ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کیے جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیا ہے اور تیسرا بیچ کل(اتوار)بھجوا دیا جائے گا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کے بھجوائے گئے پہلے بیچ کے نان فائلرز کو آگاہ کرنے کے لیے دیے گئے پیغامات اور سمز بلاک کرنے سے متعلق ہفتے کو منعقدہ اجلاس میں ابتدائی کمپلائنس رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جبکہ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بیچ کے بعد ایف بی آر نے پانچ،پانچ ہزار، دوسرا بیچ ہفتے (آج) کو بھجوایا ہے اور پانچ ہزار نان فائلرز کا تیسرا بیچ کل (اتوار) بھجوایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں