وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

ڈی آئی خان(پی این آئی) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اگر وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سب بند کردیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں، میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ،گاڑی سب بند کردوں گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اوقات میں رہیں، آپ کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو ، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹاو¿یہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاو¿ گے۔وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں، تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاو¿، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے، میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close