شوکاز نوٹس ملنے کے بعد شیر افضل مروت کا دبنگ اعلان

اسلام آباد ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کا نیا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے جذبات اور عمران خان کے فیصلے کے احترام کے طور پر میں عمر ایوب خان کے حالیہ بیانات پر کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، میں ان ایشوز یا کسی پارٹی ایشو پر بھی کسی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کروں گا، میں میڈیا سے حتی الامکان بچنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میں پارٹی کارکنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا اور عمران خان کے کسی بھی فیصلے کا احترام کروں گا۔ادھر پاکستان تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close