پی ٹی آئی سینیٹرز کو ن لیگ میں ضم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز کو آزاد قرار دے کر ن لیگ میں ضم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو آزاد قرار دلوانے اور مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، جہاں جسٹس علی باقر نجفی 13 مئی کو درخواست پر سماعت کریں گے، اس حوالے سے درخواست مقامی وکیل آفاق احمد نے دائر کررکھی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کو آزاد قرار دیا جائے، پی ٹی آئی میں شامل سینیٹرز کو مسلم لیگ ن میں صنم کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close