اپوزیشن جماعت نے حکومتی اتحادیوں کی سیاست کو ناکام قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتحادیوں کی سیاست عملاً ناکام ہوچکی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم بحران سے دل بہت پریشان ہے، کسان کو ریلیف دینا ہوگا، 16مئی کو احتجاج کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کےخلاف ہوگا،جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، پھر احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں میں بڑھائیں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں انگلیاں ٹیڑھی کرنا پڑیں تو وہ بھی کریں گے، عوام کو ایک بڑے مقصد کی طرف لے کر چلنا ہوگا۔پاکستان میں اتحادیوں کی سیاست عملاً ناکام ہوئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے سامنے اپنا موقف رکھ چکے ہیں۔کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمے داری حکومت کی ہے، جو گندم امپورٹ کی گئی اس کی رپورٹ قوم کے سامنےنہیں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہیے کہ گندم امپورٹ کا فیصلہ کس نے کیا، حکومت کی گندم نا خریدنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں