وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحریک چلانے کا اعلان

پشاور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے حقوق نہ دیے گئے تو تحریک چلائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، صوبے میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواکے لوگوں کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے ڈيڑھ سو ارب روپے دینے ہیں، ہمارے صوبے کے بقایاجات واپس کیے جائیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کو ان کاحق دیناچاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہاکہ پارٹی کے ساتھ ہوئے ظلم کو معاف کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو مہنگی بجلی دی جارہی ہے اور بدترین لوڈشیڈنگ بھی ہے ، یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ہم اس ناانصافی پر خاموش رہیں گے تو ان کی بھول ہے، وارننگ اس لیے دی جاتی ہے کہ آپ خبردار رہیں، اگر کوئی وارننگ کے باجود عمل نہ کرے تو ذمہ دار وہ خود ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close