حکومت نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر ہماری سوچ ہے کہ جمہوری نظام میں حکومت اور حزب اختلاف گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہوتے ہیں، دونوں مل کر چلیں تو (ملک کی) گاڑی آگے بڑھے گی اس لیے بالکل ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد یہ تو پتہ تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ اداروں پر حملے اور دھاوا بول دے گی، حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا، حکومت سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں، چوک پر آئیں گے نعرے لگائیں گے لیکن انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close