عمران خان اب کس کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور یوٹیوبر جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے سنگین نوعیت کے نئے مقدمات آنے والے ہیں جن میں ریلیف ملنا ان کیلئے کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ دنیا بڑی مشکل سے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شخصیات کو سسٹم سے بڑا نہیں ہونا چاہئیے، سسٹم کو شخصیات پر حاوی ہونا چاہئیے، ملک کے دو سربراہان ”صدر اور وزیراعظم“ کا خیال 480 قبل میسح میں سپارٹا سے شروع ہوا تھا، جہاں ایک بادشاہ کے دو شہزادے پیدا ہوئے، اس سے قبل ریاست کا ایک ہی بادشاہ ہوتا تھا اور اس کے بعد وہ بادشاہ بنتا جو سب سے بڑا شہزادہ ہوتا، لیکن کیونکہ دونوں شہزادے جڑواں تھے اور جسامات اور مہارت کے ساتھ ساتھ ہر لحاظ سے ایک جیسے تھے، اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے دو بادشاہ ہوں گے، ایک لڑے گا اور ایک سلطنت سنبھالے گا، تو جب ایک شہزادہ جنگ میں جاتا تو دوسرا پیچھے سے سلطنت کے امور چلاتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ایک لیول پر (اسٹبلشمنٹ کے ساتھ) مذاکرات چل رہے ہیں لیکن خان صاحب کے لیول پر نہیں چل رہے‘، یہ مذاکرات خان صاحب کی مرضی کے بغیر چلائے جا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کے باقاعدگی سے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں ان کی باقاعدہ گفتگو ہوتی ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کو چائے پلاتے کھانا کھلاتے ہیں ، شبلی فراز، عمر ایوب کے مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close